نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف فرد جرم دسویں مرتبہ موخر

یہ جھوٹا کیس ہے جس میں ملزمان کراچی سے ہر سماعت پر آتے ہیں، مراد علی شاہ

یہ جھوٹا کیس ہے جس میں ملزمان کراچی سے ہر سماعت پر آتے ہیں، مراد علی شاہ (فوٹو : فائل)

لاہور:
احتساب عدالت میں نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر فرد جرم دسویں مرتبہ موخر کردی گئی۔

عدالت میں مراد علی شاہ خود پیش ہوئے جبکہ شریک 2 ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے عدالت کو بتایا کہ پہلے سے دائر 6 ملزمان کی بریت کی درخواستوں کا جواب دے دیا ہے اس پر احتساب عدالت کے سید اصغر علی نے کہا کہ آئندہ پر درخواستوں کا جواب اور دلائل دیں


احتساب عدالت نے مراد علی شاہ کے خلاف نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی۔

بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب ریفرنس کی سماعت پر آیا تھا، پھر ڈیٹ دے دی ہے عدالت نے۔ یہ پلانٹ سستی بجلی دے رہا ہے جس سے کے الیکٹرک بجلی لیتی ہے۔ یہ ایک ایسا پاور پلانٹ ہے جو میرٹ آرڈر میں سب سے اوپر ہے اور سستی بجلی دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ جھوٹا کیس ہے جس میں ملزمان کراچی سے ہر سماعت پر آتے ہیں۔
Load Next Story