عوام کو مہنگائی سے فوری ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے وزیرِاعظم
عوامی ریلیف کیلئے صوبے اور وفاق مل کر کام کریں گے، شہبازشریف
عوامی ریلیف کیلئے صوبے اور وفاق مل کر کام کریں گے، شہبازشریف (فائل فوٹو)
GUJRANWALA:
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو مہنگائی سے فوری ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف سے وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی، جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، وزیرِ اعلی سندھ نے وزیرِ اعظم کو پہلے کابینہ اجلاس میں ملکی ترقی کیلئے باہمی تعاون سے کام کرنے کے عزم پر مبارکباد پیش کی، اور وزیرِ اعظم کو سندھ کے انتظامی امور پر بھی بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے رمضان کے دوران عوام کو دیئے گیے ریلیف پیکیج پر عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے. عوامی ریلیف کیلئے صوبے اور وفاق مل کر کام کریں گے۔
دادو کے گاؤں میں آگ لگنے کے سانحے کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو ضلع دادو میں فیض محمد دریانی چانڈیو گاؤں میں آگ لگنے کے سانحے کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ آگ لگنے کے واقعے میں ہمارا ریسپانس آہستہ تھا۔
وزیر اعظم کی ہدایت پر جاں حق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کی امداد کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے 1 کروڑ روپے جاری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کی بحالی تک ہر ممکن امداد فراہم رکھنے کی ہدایات جاری کیں، اور کہا کہ سانحے میں جان کی بازی ہارنے والوں کے لواحقین کے دکھ میں پوری قوم برابر کی شریک ہے، زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی عفلت نہ برتی جائے۔
وزیرِ اعظم نے ابتدائی رپورٹ کے بعد آگ کی وجہ معلوم کرنے کی مکمل تحقیقات کا بھی حکم دیا، اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایسے اقدامات کو یقینی بنائے کہ مستقبل میں ایسا کوئی بھی واقعہ سانحے کی شکل اختیار نہ کر سکے، تفصیلی رپورٹ میں کسی کسی بھی قسم کی غفلت کا پتا چلنے پر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی، اس موقع پر وفاقی وزراء رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔
ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اور مولانا فضل الرحمان نے کابینہ کے پہلے اجلاس میں پیش ملکی معیشت کے اعشاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کامل کر ملک کومشکل حالات سے نکالنے کا عزم خوش آئند ہے۔