ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر شیلنگ کئی دہشتگرد ہلاک

گن شپ ہیلی کاپٹرز نے کولاچی میں جنوبی وزیرستان سے متصل پہاڑی سلسلے میں موجود دہشت گردوں کے 2 ٹھکانوں کونشانہ بنایا

فورسز کی جانب سے جنوبی وزیرستان، ہنگو اور خیبر ایجنسی میں بھی فضائی کارروائیاں کی گئی ہیں فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسز کے گن شپ ہیلی کاپٹرز نے تحصیل کولاچی میں جنوبی وزیرستان سے ملحقہ پہاڑی سلسلے میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کرکے متعدد شر پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے 3 گن شپ ہیلی کاپٹرز نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کولاچی میں جنوبی وزیرستان سے متصل پہاڑی سلسلے میں موجود دہشت گردوں کے مشتبہ 2 ٹھکانوں کونشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں تاہم سیکیورٹی حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران فورسز کی جانب سے جنوبی وزیرستان، ہنگو اور خیبر ایجنسی میں بھی فضائی کارروائیاں کی گئی ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک کئے گئے ہیں۔
Load Next Story