مریم نواز کے بعد اب احسن اقبال نے بھی بیرون ملک جانے کی اجازت مانگ لی

عمرہ کے لیے بیرون ملک جانا ہے، احتساب عدالت ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دے، احسن اقبال

(فوٹو : فائل)

مریم نواز کے بعد اب وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بھی بیرون ملک جانے کی اجازت مانگ لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احسن اقبال نے احتساب عدالت اسلام آباد میں درخواست دائر کردی جس میں انہوں نے استدعا کی ہے کہ انہیں عمرہ کی غرض سے سعودی عرب جانا ہے، احتساب عدالت ایک بار بیرون ملک سفر کی اجازت دے۔

یہ پڑھیں : حکومت کا ایگزٹ کنٹرول لسٹ کے قوانین میں ترمیم کا فیصلہ


یہ درخواست احتساب عدالت کے جج اصغر خان کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔ نیب نے احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کر رکھا ہے اور انہیں نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

اسی سے متعلق : لاہور ہائیکورٹ کے بینچ کی مریم نواز کے عمرے پر جانے کیلیے درخواست پر سماعت سے معذرت

 

 
Load Next Story