خیبر پختون خوا میں بھی بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری

شہری علاقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں آٹھ سے بارہ گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے

شہری علاقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں آٹھ سے بارہ گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے(فوٹو : فائل)

گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی خیبر پختون خوا میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر کی طرح صوبہ خیبر پختون خوا میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس میں گرمی میں اضافے کے ساتھ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

صوبہ خیبر پختون کے شہری اور دیہی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ وقفے وقفے سے جاری جاری، شہری علاقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں آٹھ سے بارہ گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی آنے جانے کا کوئی وقت مقرر نہیں، سحری اور افطاری کے وقت بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہتی ہے۔

ڈی آئی خان


ڈی آئی خان میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈںگ جاری ہے، سحری اور افطاری کے وقت بجلی ناپید ہے، متعدد فیڈرز پر بجلی کئی کئی گھنٹے غائب ہے۔ واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں لوڈ شیڈنگ شیڈول کے مطابق جاری ہے۔

دیربالا

دیربالا میں بھی روزانہ افطاری اور سحری کے دوران بجلی کی بندش جاری ہے جس کے سبب لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔پسیکو حکام مختلف بہانے سے عوام کو بجلی سے محروم کر رہے ہیں۔

مردان

مردان میں بدترین لوڈ شیڈنگ نے روزہ داروں کی زند گی اجیرن کردی۔ سحر ی اور افطاری کے اوقات کے ساتھ نماز تراویح میں بھی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

عوام، روزہ دار اور نمازی حکومت اور محکمہ واپڈا کو مساجد میں بددعاٸیں دینے لگے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مردان واپڈا کے خلاف اجتجاجی مظاہروں سے بھی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ ہوسکا، حکمران جماعت کو اجتجاجی ریلیوں اور دھرنوں سے فرصت ملے تو عوام کے مسا ٸل پر توجہ دے گی۔
Load Next Story