کراچی میں 40 سالہ خاتون جنسی زیادتی کا شکار
پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا
کراچی میں خاتون سے جنسی زیادتی
SRINAGAR:
شہر قائد میں نامعلوم ملزمان نے چالیس سالہ خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خاتون کے ساتھ عصمت دری کا واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے میں پیش آیا جہاں ایک رکشہ ڈرائیور نے ساتھی کی مدد مسافر خاتون کو اپنی جنسی ہوس کا شکار کیا۔
پولیس نے خاتون کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
پولیس کو دئیے گئے بیان میں متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ لاسی گوٹھ کی رہائشی ہے اور ہفتہ کی شب بازار سے رکشا کے ذریعے گھر جارہی تھی کہ اسی دوران چند قدم کے فاصلے پر رکشا ڈرائیور نے ایک اور آدمی کو رکشا میں بٹھایا۔
چالیس سالہ خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ دونوں نے آپس میں رازداری کے ساتھ کوئی بات کی اور اس کے بعد رکشہ انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ کسی اور راستے پر لے گئے۔
خاتون نے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا کہ جب میں نے شور مچانا چاہا تو میرے منہ پر ہاتھ رکھ دیا اور نامعلوم مقام پر لے جاکر تشدد کیا جس کے بعد دونوں نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ خاتون کو طبی معائنے کے لیے عباسی شہید اسپتال بھیجا گیا جس کی رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی تاہم پولیس نے خاتون کی مدعیت میں جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔