پنجاب اسمبلی میں پولیس داخل ہونے پر آئی جی پنجاب کو شوکاز نوٹس کیخلاف درخواست کا فیصلہ محفوظ

اسمبلی میں پولیس داخل ہونے پر آئی جی پنجاب کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے

اسمبلی میں پولیس داخل ہونے پر آئی جی پنجاب کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے

لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی جانب سے آئی جی پنجاب راؤ سردار کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے خلاف درخواست کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ہائیکورٹ میں آئی پنجاب کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک استحقاق لانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔


آئی جی پنجاب کے وکیل نے بتایا کہ ڈپٹی اسپیکر کے حکم پر پولیس امن و امان قائم کرنے کے لیے اسمبلی میں داخل ہوئی، لیکن پنجاب اسمبلی میں ہمارے خلاف تحریک استحقاق پیش کی گئی ہے اور سیکرٹری اسمبلی کی جانب سے آئی جی پنجاب کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے، عدالت شوکاز نوٹس کالعدم قرار دے۔

سیکرٹری اسمبلی کے وکیل نے بتایا کہ اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کی طرف سے ڈپٹی سیکرٹری نے آئی جی کو خط لکھا، ڈپٹی اسپیکر نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو طلب کرنے کی بجائے پولیس کو کیوں طلب کیا، پولیس پریشر ڈالنے کے لئے اسمبلی کے اندر داخل ہوئی، درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی جائے۔

عدالت نے آئی جی پنجاب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
Load Next Story