پولیس اور رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں سے 114 ملزمان گرفتار کرلیے

گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلرز اور دیگر جرائم پیشہ افراد شامل ہیں ،اسلحہ برآمد

گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلرز اور دیگر جرائم پیشہ افراد شامل ہیں ،اسلحہ برآمد۔ فوٹو: فائل

پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 114ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق ویسٹ زون پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں اور ٹارگٹ کلر، قتل، بھتہ خور اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا یہ بات ایس ایس پی ویسٹ عرفان بلوچ نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے بتائی، انھوں نے بتایا کہ پیر آباد کے علاقے میں خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے2 مبینہ ٹارگٹ کلرز محمد جاوید عرف شکیل ولد محمد اسماعیل اور دانش عرف بچہ عرف ٹیپو ولد محمد قاسم کو گرفتار کرکے2 ٹی ٹی پستول برآمد کرلی، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان اقبال مارکیٹ تھانے کے اے ایس آئی نیاز اور اسپیشل برانچ کے اے ایس آئی نیاز کے قتل سمیت دیگر افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔

سرجانی ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے 6 ملزمان شہزاد ولد طاہر حسین، رحمت ولد برکت علی، کامران ولد ملک الطاف ، شان ولد عثمان علی ، وقاص ولد فدا حسین ، محمد سلیم ولد محمد یاسین کو گرفتار کرکے6 پستول اور متعدد گولیاں برآمد کرلیں ، ملزم شہزاد ولد طاہر اور ملزم رحمت ولد برکت علی کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے جبکہ دیگر ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران83 چھاپہ مار کارروائیوں اور7 مقابلوں میں 96 ملزمان کو گرفتارکیا، رینجرز نے گڈاپ سیکٹر7/Dصابری چوک ، اورنگی ٹائون، جوہر اسکوائر، ملیر کالونی ، جمعہ گوٹھ ، بہار کالونی اسنیپ چیکنگ اور ڈرگ روڈ اور لیاری سنگو لین میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو حراست میں لے لیا، ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیموں اور لیاری گینگ وارکے ملزمان شامل ہیں۔
Load Next Story