امریکا سپر پاور ہے اس سے دوستی چاہتے ہیں شہباز گل

کسی ملک کو مردہ باد نہیں کہناچاہتے، رہنما پی ٹی آئی

کسی ملک کو مردہ باد نہیں کہناچاہتے، رہنما پی ٹی آئی فوٹو:فائل

لاہور:
رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ امریکا سپر پاور ہے اس سے دوستی چاہتے ہیں اور کسی ملک کو مردہ باد نہیں کہناچاہتے۔

عمران خان کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل نے وطن واپسی کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چند مہینے پہلے نیشنل سکیورٹی پالیسی مرتب ہوئی ہے، اس کے تحت کسی ایک سپر پاور کی گود میں بیٹھ کر دوسروں کو ناراض نہیں کریں گے۔


یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے شہباز گل کو اپنا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا

انہوں نے کہا کہ امریکا سپر پاور ہے اس سے دوستی چاہتے ہیں لیکن ہم امریکہ سے برابری کی دوستی چاہتے ہیں، ایسی دوستی جیسے دوست ہوتے ہیں، جیسے بھابھی اور نند ، جٹھانی دیورانی کی دوستی ہوتی ہے، ہم کسی ملک کو مردہ باد نہیں کہناچاہتے، چین ہمسایہ اور دوست ملک ہے اس کے ساتھ بھی چلنا ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ روس دورے کا مشورہ تمام اسٹیک ہولڈرز نے دیا، ہمارا فوکس تھا کہ سب سے پہلے معیشت کو ٹھیک کیا جائے، اس کےلیے جہاں سے سستی تیل و گیس ملیں گے ہم لیں گے۔
Load Next Story