چترال اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کے ہلکے جھٹکے صبح 5 بجے محسوس کئے گئے

چترال: زلزلے کے ہلکے جھٹکے صبح 5 بجے محسوس کئے گئے فوٹو : فائل

خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر اور اپر چترال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔


زلزلے کے جھٹکوں کی نوعیت ہلکی تھی جو صبح 5 بجے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
Load Next Story