کلفٹن سی ویو سمندرمیں 8سالہ بچے سمیت 2 افراد ڈوب گئے
سمندر میں ڈوبنے والا 8 سالہ فیصل اہلخانہ کے ساتھ عید منانے سی ویو کے ساحل پرآیا تھا
سمندر سے ایک شخص کی لاش نکال لی گئی ہے،ایدھی ذرائع:فوٹو:فائل
ISLAMABAD:
کراچی کے علاقے کلفٹن سی ویو پرعید کے موقع پرتفریح کے لئے آنے والا 20 سالہ نوجوان اور8 سالہ بچہ ڈوب گیا۔
ایدھی ذرائع کے مطابق کلفٹن سی ویو پرسمندر میں دو افراد ڈوب گئے۔ پولیس چوکی کے سامنے 8 سالہ فیصل ڈوب گیا۔ لانڈھی شیرپاؤ کالونی کا رہائشی فیصل اپنے اہل خانہ کے ہمراہ آیا تھا۔ فیصل بدھ کی شام 4 بچے ڈوبا۔ بچے کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب 20 سالہ لڑکا دانیال بھی سمندر میں ڈوب گیا۔ ایدھی رضاکاروں کا کہنا ہے کہ سمندر سے ایک شخص کی لاش نکال لی گئی ہے۔