اوکاڑہ میں اوباش نوجوان کی 17 سالہ لڑکی سے زیادتی

علاقے میں ہی رہنے والے اوباش ساجد نامی نوجوان زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ لڑکی کا بیان

علاقے میں ہی رہنے والے اوباش ساجد نامی نوجوان زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ لڑکی کا بیان . فوٹو : فائل

کراچی:
حویلی لکھا میں اوباش نے 17 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے شہر حویلی لکھا میں اوباش نوجوان نے 17 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا، واقعے کی اطلاع متاثرہ لڑکی اور اس کے اہل خانہ نے حویلی لکھا پولیس تھانے میں دی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے بیان کے مطابق اسے علاقے میں ہی رہنے والے اوباش ساجد نامی نوجوان زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے ساتھ اس کے ساتھی بھی قبیح فعل میں شامل تھے، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، حویلی لکھا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جب کہ ڈی پی او فیصل گلزار نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔
Load Next Story