ساف ویمنز فٹبال پاکستان نے دوناکامیوں کے بعد فتح کا مزہ چکھ لیا
مالدیپ کو 3-0 سے ہرایا،ہاجرہ کے2گول،کل سیمی فائنل میں بھارت کا افغانستان سے مقابلہ،نیپال و سری لنکا بھی آمنے سامنے
مالدیپ کو 3-0 سے ہرایا،ہاجرہ کے2گول،کل سیمی فائنل میں بھارت کا افغانستان سے مقابلہ،نیپال و سری لنکا بھی آمنے سامنے. فوٹو: اے ایف پی
دوسری ساف ویمنز فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل دو ناکامیوں کے بعد فتح کا مزہ چکھ لیا۔
ٹیم نے اپنے آخری لیگ میچ میں مالدیپ کو 3-0 سے ہرایا، اس سے قبل اسے نیپال نے0-8 اور افغانستان نے 0-4 سے شکست دی تھی، جمعے کو سیمی فائنلز میں دفاعی چیمپئن بھارت کا سامنا افغانستان اور نیپال کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق مالدیپ کیخلاف پاکستان کا پہلا گول کھیل کے 12ویں منٹ میں ہاجرہ خان نے اسکورکیا، ٹیم کی یہ برتری پہلے ہاف تک برقرار رہی، کھیل کے دوسرے حصے میں ملائیکہ نور نے برتری دگنی کی جبکہ 85ویں منٹ میں حاجرہ خان نے انفرادی طور پردوسرا گول داغ کر ٹیم کی فتح پر مہر ثبت کردی۔
دن کے دوسرے مقابلے میں نیپال نے خود کو ایونٹ کی بہترین سائیڈ ثابت کرتے ہوئے افغانستان کیخلاف7-1 سے فتح سمیٹی، انو لاما ، سجانا رانا اور نیرو تھاپا نے 2،2 مرتبہ گیند کو جال کی راہ دکھائی،ایک گول کپتان جمو نا گورنگ کے نام رہا، نیپال نے گروپ بی میں مکمل 9 پوائنٹس لے کر سیمی فائنل میں رسائی پائی۔