میکسیکو میں مغوی صحافی کی تشدد زدہ لاش برآمد
رواں برس اب تک 9 صحافیوں کو قتل کیا جا چکا ہے
میکسیکو کا شمار صحافیوں کیلیے غیر محفوظ ترین شہروں میں ہوتا ہے، فوٹو: فائل
RAWALPINDI:
میکسیکو میں چند روز قبل اغوا ہونے والے صحافی کی لاش ایک ویران علاقے سے مل گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی شمال مغربی ریاست سِینالوآ سے ایک تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کی شناخت لوئس اینریک رامیریز کے نام سے ہوئی ہے جو مقامی اخبار 'ایل ڈیبیٹ' کے کالم نویس تھے۔
وئس اینریک رامیریز کو چند روز قبل نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا۔ پولیس نے مغوی کی تلاش کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں بھی کی تھیں لیکن یہ کارروائیاں کامیاب نہیں ہوسکی تھیں۔
میکسیکو صحافی کے لیے ایک غیر محفوظ ملک ہے جہاں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث گینگز کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں اور اس حوالے سے رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کی زندگیوں کو بھی شدید خطرات لاحق رہتے ہیں۔
رواں برس کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران 9 صحافیوں کو قتل کیا جاچکا ہے جب کہ سنہ 2000 سے تاحال قتل ہونے والے صحافیوں کی تعداد 150 سے تجاوز کرگئی ہے۔