- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- پاکستان اور آئرلینڈ کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث تاخیر کا شکار
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کی صوتحال پر گہری تشویش کا اظہار
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
- آئرلینڈ سے شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، چئیرمین پی سی بی
- یونان میں پاکستانی نے ہم وطن کو معمولی جھگڑے پر قتل کردیا
- لکی مروت میں جاری آپریشن 36 گھنٹوں بعد مکمل، دو دہشت گرد ہلاک
- صدر آصف زرداری کا آزاد کشمیر کی صورتحال کا نوٹس، اہم اجلاس طلب
- ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیر خزانہ
- انڈونیشیا میں سیلاب اور لاوے میں بچوں سمیت 14 افراد بہہ گئے
بھارتی اداکارہ پلوی دیو اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں
نئی دہلی: بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کلکتہ میں بالی ووڈ اداکارہ پلوی دیو اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق من مانے نا سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی 21 سالہ پلوی دیو کی لاش کلکتہ میں انکے فلیٹ سے ملی ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جب اداکارہ کو اسپتال منتقل کیا تو وہ مردہ حالت میں تھیں۔
پولیس کے مطابق پلوی نے فلیٹ اپنے پارٹنر کے ساتھ مل کر کرائے پر لیا ہوا تھا، کیس کی تفتیش ہر پہلو سے کررہے ہیں جبکہ انکے فلیٹ پارٹنر سے تفتیش کی جارہی ہے، جس کے بعد واقعے کی صورتحال کو سمجھا جاسکے گا۔
مزید پڑھیں: بھارت میں مسلم اداکارہ کی کھڑکی سے لٹکی لاش برآمد
اکیس سالہ پلوی دیو بنگالی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں کافی مشہور تھیں اور انہوں نے بنگالی زبان میں بننے والے متعدد ڈارمے من مانے نا، امی سراجر بیگم اور کنجو چھایا شامل ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ روز ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی مسلم اداکارہ کی لاش انہیں کے گھر کی کھڑکی سے لٹکی ہوئی ملی تھی، لواحقین نے 20 سالہ شہانہ کے شوہر پر قتل کا الزام عائد کیا تھا۔
شہانہ کی والدہ نے بھی الزام عائد کیا تھا کہ اس کا شوہر اسے تشدد کا بھی نشانہ بناتا تھا تاہم پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔