انگلش ہیڈ کوچ جائلز نے عہدہ پانے کا خواب آنکھوں میں سجالیا
پیٹرسن اور میٹ پرائر کو اپنے باہمی تعلقات استوار کرنے کی درخواست کردی
پیٹرسن اور میٹ پرائر کو اپنے باہمی تعلقات استوار کرنے کی درخواست کردی۔ فوٹو: فائل
ایشلے جائلز نے انگلش ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کا خواب آنکھوں میں سجا لیا ، پیٹرسن اور پرائر کو دوبارہ تعلقات استوار کرنے کی درخواست کردی ۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے ایک روزہ فارمیٹ کوچ ایشلے جائلز نے اینڈی فلاور کے استعفے کے پیش نظر ہیڈکوچ بننے کا خواب آنکھوں میں سجا لیا ہے۔ کیریبیئنز میں ایک روزہ ٹیم کیساتھ موجود جائلز کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کوچ بننا کرکٹ میں سب سے بڑا عہدہ اور وہ اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ 'دی ٹیلی گراف' نے جائلز کے حوالے سے بتایا کہ وہ کہتے ہیں یہ کرکٹ میں سب سے بڑا عہدہ ہے ، اور انگلش کوچ کی حیثیت سے میں اس موقع کو حاصل کرنا چاہتا ہوں ، لیکن یہ میرے ہاتھوں سے دور ہے، سابق اسپنر جائلز کو یقین ہے کہ وہ اس عہدے پر پورا اترسکتے ہیں، سربراہان میرے حق میں فیصلہ کرنے کے مجاز ہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ میں اس پر پورا اترتا اور مجھے اس پر فخر ہوگا، آئندہ چند ہفتے اہم ہیں لیکن میں نہیں چاہتا کہ اس کیلیے میرے اس ٹور اور بنگلہ دیش کا جائزہ لیا جائے۔
دریں اثنا اگرچہ ان کا اصرار ہے کہ معطل بیٹسمین کیون پیٹرسن اور ان کے سابق ٹیم ساتھی میٹ پرائر کے جھگڑے سے آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 اسکواڈ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا جائلز نے انھیں نجی طور پر اپنے تعلقات دوبارہ استوار کرنے کی درخواست کردی ہے۔ 'ڈیلی ایکسپریس' کے مطابق پیٹرسن نے پرائر کے اس تبصرے پر کہ انگلینڈ ڈریسنگ روم ان کے جانے کے بعد بہتر ہوگیا ہے، جائلز نے دونوں کو خاموشی سے اپنے تعلقات دوبارہ استوار کرنے کیلیے کہا ہے۔ بہرحال انگلینڈ کے متوقع ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ انھیں یقین ہے کیریبیئن میں ان کے پلیئرز کو ان دنوں کے جھگڑے سے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، وہ مزید کہتے ہیں کہ انھیں ٹوئٹر سے کوئی دلچسپی نہیں اور وہ ویسٹ انڈیز میں ٹیم پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔ انھیں امید ہے کہ پیٹرسن اور پرائر سمجھدار ہیں انھیں ٹیلی فون پر ایک دوسرے سے بات کرلینا چاہیے۔