لگژری سامان کی درآمد پر پابندی سے ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی وزیراعظم

عوام کو اس قومی مہم میں ایک مثال بننا ہوگا تاکہ مالی مسائل کا شکار ہم وطنوں کو مہنگائی کی اس آگ سے بچاسکیں، شہباز شریف

ہم کفایت شعاری پر سختی سے عمل کریں گے، وزیراعظم (فوٹو، فائل)

HARIPUR:
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لگژری سامان کی درآمد پر پابندی کے فیصلے سے ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی، ہم کفایت شعاری پر سختی سے عمل کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ 'ٹوئٹر' پر ٹوئٹ کیا کہ مالی طور پر آسودہ حال لوگوں کو اس قومی مہم میں ایک مثال بننا ہوگا تاکہ مالی مسائل کا شکار ہم وطنوں کو مہنگائی کی اس آگ سے بچایا جاسکے جو پی ٹی آئی حکومت جلا کر گئی ہے۔
Load Next Story