ٹائیگر شروف نےننھے پاکستانی مداح سے ملنے کی خواہش ظاہر کردی
ٹائیگر شروف نے کہا کہ امید ہے کہ کبھی اس سے ملاقات ہو سکے(فائل فوٹو)
سوشل میڈیا پر ٹائیگر شروف کے ننھے پاکستانی مداح کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر اداکار نے بھی ردِعمل دیا ہے۔
ان دنوں سوشل میڈیا پر پاکستان کے صوبے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک ننھے بچے سبحان سہیل کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ بھارتی اداکار و ڈانسر ٹائیگر کا مداح ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سبحان بھارتی اداکار و ڈانسر ٹائیگر شروف کی طرح رقص کر رہا ہے اور اس علاقے کے سب ہی لوگ اس کے رقص کے سے محظوظ ہو رہے ہیں۔
دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر تیزی سے پھیلی کے ٹائیگر شروف نے بھی بچے کی اس ویڈیو پر ردِعمل دے دیا۔ ٹائیگر شروف کی جانب سے اس بچے کی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کیا گیا جس پر انہوں نے لکھا کہ ''امید ہے کہ کبھی اس سے ملاقات ہو سکے''۔
Hope to meet him someday😊 https://t.co/zPGmbSYoLu
مذکورہ ویڈیو زہرہ نامی ایک صحافی کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تھی جس پر لکھا تھا کہ ''سبحان سہیل بلوچستان کے ایک غریب گاؤں تربت میں رہنا والا ایک ڈانسر ہے جس کی عمر صرف 10 سال ہے سبحان ٹائیگر شروف کی طرح بننا چاہتا ہے''۔
یاد رہے کہ ویڈیو کے کیپشن میں ٹائیگر شروف کو ٹیگ بھی کیا گیا تھا، جس پر انہوں نے جواب میں بچے سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔