جوڈیشل کمیشن کی لاہورہائیکورٹ کے 6 ججزکی ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کی سفارش

جسٹس شعیب،جسٹس عبدالحفیظ،جسٹس شاہد،جسٹس شہزادہ مظہر،جسٹس عالیہ نیلم،جسٹس عاطرمحمودکی ملازمت میں توسیع کی سفارش کی گئی

جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ میں مزید 8 ایڈیشنل ججزتعینات کرنے کی سفارش بھی کردی. فوٹو: فائل

جوڈیشل کمیشن نے ہائی کورٹ کے 6 ججزکی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع اور لاہور ہائی کورٹ میں مزید 8 ایڈیشنل ججزتعینات کرنے کی سفارش کردی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس کے دوران جن 6 ججزکی مدت ملازمت میں توسیع کی سفارش کی گئی ہے ان میں جسٹس شعیب سعید، جسٹس عبدالحفیظ شیخ، جسٹس شاہدبلال، جسٹس شہزادہ مظہر، جسٹس عالیہ نیلم اورجسٹس عاطرمحمود شامل ہیں۔

جوڈیشل کمیشن نے لاہورہائی کورٹ میں مزید 8 ایڈیشنل ججز بنانے کی سفارش بھی کردی۔ ان افراد میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور اور شمس مرز، شہباز رضوی، شاہد جمیل، سکندرذوالقرنین، فیصل زمان، جیمز جوزف اور ظفراللہ خاکوانی شامل ہیں۔
Load Next Story