پاکستان نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف عبور کرلیا

اس سے قبل گرین شرٹس نے 8 نومبر 2007 میں بھارت کے خلاف موہالی میں 6 وکٹ پر 322 کا ہدف حاصل کیا تھا۔

اس سے قبل گرین شرٹس نے 8 نومبر 2007 میں بھارت کے خلاف موہالی میں 6 وکٹ پر 322 کا ہدف حاصل کیا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی تاریخ کے سب سے بڑے ون ڈے ہدف 327 رنز کا کامیاب تعاقب کیا، اس سے قبل گرین شرٹس نے 8 نومبر 2007 میں بھارت کے خلاف موہالی میں 6 وکٹ پر 322 کا ہدف حاصل کیا تھا۔


بنگلہ دیش نے 3 وکٹ پر 326 رنز بنائے، یہ اس کا سب سے بڑا ایک روزہ ٹوٹل ہے، اس سے قبل اس نے زمبابوے کیخلاف 320 رنز 8 وکٹ پر 2009 میں بنائے تھے، دلچسپ بات یہ ہے کہ بنگال ٹائیگرز نے 6 مرتبہ 300 یا اس سے زائد رنز بنائے جس میں سے 2 بار یہ کارنامہ زمبابوے جبکہ ایک ایک بار کینیا، یو اے ای اور نیوزی لینڈ کے خلاف انجام دیا۔ شاہد آفریدی نے تیز ترین ون ڈے ففٹی کا اپنا ہی قومی ریکارڈ برابر کیا، اس سے قبل سری لنکا کے خلاف 1996 میں بھی 18 ہی بالز پر 50 رنز مکمل کیے تھے۔ تیز ترین ون ڈے ففٹی سنتھ جے سوریا نے 1996 میں پاکستان کے خلاف جڑی تھی۔
Load Next Story