اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کا عمران خان کے بیان پر کارروائی کا مطالبہ

پاکستان کے تین ٹکڑوں کی خواہش عمران خان کی ذہنی اختراع ہے، راجا ریاض

بیرونی سازش کے ایجنڈے ہر کام کرنے والی شخص پر فی الفور پابندی ہونی چاہیے، اپوزیشن لیڈر (فوٹو: فائل)

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیان پر سپریم کورٹ اور حکومت پاکستان کارروائی کرے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے متنازعہ بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف راجا ریاض کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کے اداروں سے متعلق بیان کی مذمت کرتا ہوں، حکومت پاکستان اور سپریم کورٹ کو چاہئے کہ عمران خان کے بیان پر ایکشن لے۔


راجا ریاض کا کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار کے لالچ میں اندھے ہو چکے ہیں، اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام اور ملکی سالمیت کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں ہر اتر آئے ہیں، پاکستان کے تین ٹکڑوں کی خواہش ان کی ذہنی اختراع ہے، ایٹمی پروگرام ملکی سلامتی کے اداروں کے ہاتھوں میں محفوظ تھا اور رہے گا، ہمیں ملک کے سلامتی کے اداروں پر اعتماد ہے، پاک فوج ملک کی سلامتی کی ضامن ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو بنانا ری پبلک بنانے کی عمران خان کی مذموم کوشش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، چیئرمین تحریک انصاف قومی سلامتی کے درپے ہیں، آزاری اظہار سب کا حق مگر بیرونی سازش کے ایجنڈے ہر کام کرنے والی شخص پر فی الفور پابندی ہونی چاہیے۔
Load Next Story