عام انتخابات سے قبل بلدیاتی الیکشن محض شوشہ ہےشجاعت

نگران حکومت کے لیے پہلے اتحادیوںپھرقومی جماعتوںسے مشاورت کی جائے گی۔

نگران حکومت کے لیے پہلے اتحادیوںپھرقومی جماعتوںسے مشاورت کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ نگران حکومت کے قیام کیلیے پہلے اتحادیوںپھرقومی جماعتوں سے مشاورت ہوگی۔


عام انتخابات سے قبل بلدیاتی انتخابات کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا بینظیر بھٹو قتل میں پرویزمشرف کسی طور پر بھی ملوث نہیںلال مسجدکے معاملے میں مشرف کوبہت سمجھایامگرانھوں نے کسی کی نہیں سنی اس معاملے میں انھیںاﷲ معاف کرے توکرے۔

گزشتہ روز واشنگٹن میں ڈاکٹر مبشر کی رہائشگاہ پرق لیگ امریکاکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرموجودہ اسمبلی کو تحلیل کر دیا گیا تو پھر نگران حکومت تین ماہ کیلیے جبکہ اسمبلی کے میعادمارچ میں پوری ہونیکی صورت میں نگران حکومت دوماہ کیلیے قائم ہوگی ہم آئندہ الیکشن پیپلزپارٹی سے ملکرلڑینگے جن سیٹوں پراتحادی جیتے ہیںان کوترجیح دی جائیگی۔ پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی الیکشن عام انتخابات سے پہلے ہوتے نظر نہیں آرہے اس کامحض شوشہ چھوڑاگیا۔
Load Next Story