نگران وزیراعظممزید نام شارٹ لسٹ ن لیگ آج اعلان کریگی

نوازشریف کی زیرصدارت ن لیگ کا مشاورتی اجلاس،ناموں کی حتمی منظوری دے دی گئی۔


News Agencies September 13, 2012
نوازشریف کی زیرصدارت ن لیگ کا مشاورتی اجلاس،ناموں کی حتمی منظوری دے دی گئی۔ فوٹو: این این آئی

SUKKUR: مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں نگران وزیراعظم کیلیے نام شارٹ لسٹ کردیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار آج(جمعرات )پریس کانفرنس میں ان ناموں کا اعلان کریں گے ۔ نگران وزارت عظمیٰ کے لیے حتمی نام کی منظوری بدھ کو یہاں پنجاب ہائوس میں ن لیگ کے صدرنواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں دی گئی ۔اجلاس میں راجہ ظفر الحق،چوہدری نثار، اسحاق ڈار، پیر صابرشاہ سمیت دیگر مرکزی رہنمائوں نے شرکت کی ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کیلیے نگران وزیراعظم کی تقرری کیلیے (ن) لیگ میں زیربحث ناموں کا جائزہ لیا گیا۔ طویل غوروخوض اور تجاویز کے تبادلے کے بعد نام شارٹ لسٹ کیے گئے جس کا اعلان چوہدری نثار پریس کانفرنس میں کریں گے ۔ واضح رہے کہ نگران وزیراعظم کے تقرر کیلیے (ن) لیگ کی جانب سے قاضی حسین احمد، محمود اچکزئی، جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی سمیت دیگر نام زیرغور تھے ۔