صفحۂ اول پاکستان انٹر نیشنل کھیل انٹرٹینمنٹ صحت سائنس و ٹیکنالوجی بلاگ بزنس رائے
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • بزنس
  • رائے
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • بزنس
  • رائے

’حارث کی سلیکشن چیف سیلکٹر کا فیصلہ انتہائی احمقانہ تھا‘

سابق کپتان شاہد آفریدی کی محمد وسیم پر کڑی تنقید، پاکستان کیلئے ڈیبیو کرنا مذاق نہیں
ویب ڈیسک | June 16, 2022

(فوٹو: ایکسپریس نیوز) سابق کپتان شاہد آفریدی کی محمد وسیم پر کڑی تنقید

کراچی:
راشد لطیف کے بعد سابق کپتان شاہد آفریدی نے محمد حارث کے انتخاب پر تنقید کرتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد وسیم کے فیصلے کو احمقانہ قرار دیا۔

مقامی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ چیف سلیکٹر محمد وسیم کی جانب سے نوجوان کرکٹر محمد حارث کے انتخاب انتہائی احمقانہ فیصلہ تھا، ان سے گزارش ہے کہ وہ ایسے اقدام سے گریز کریں۔

سابق کپتان نے چیف سلیکٹر سے سوال کیا کہ ''آپ ایسے کھلاڑی کا انتخاب ون ڈے ٹیم کیلئے کیوں کررہے ہیں؟، جس نے محض دو ٹی20 میچز کھیلیں ہوں، پاکستان کیلئے ڈیبیو کرنا کوئی مذاق نہیں''۔


انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں نوجوانوں کرکٹرز کو شامل کرنے کے خلاف نہیں، لیکن انہیں ڈومیسٹک کھیل کر تجربہ حاصل کرنے دیا جائے، تاہم رضوان اور سرفراز کی موجودگی میں حارث کو کھلانا سمجھ سے بالاتر ہے۔

مزید پڑھیں: انگلش بلےباز نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ ڈالا

سابق آل راؤنڈر نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ رضوان کو ون ڈے کرکٹ میں لطف اندوز ہونا چاہیئے، جیسے وہ ٹی20 میں کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث نے ویسٹ انڈیز کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ون ڈے سیریز میں ڈیبیو کیا تھا تاہم وہ دونوں اننگز میں صرف چھ رنز بناسکے تھے۔
Load Next Story

FOLLOW US

express.pk خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔