غلط خبروں کا الزام درجنوں برطانوی صحافیوں کے روس داخلے پر پابندی

مزید 20 افراد پر بھی پابندیاں عاید کی گئی ہیں، جن سے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ دفاعی شعبے سے تعلق رکھتے ہیں

اقدام مغربی پابندیوں اور روس سے متعلق غلط خبریں پھیلانے کے جواب میں اٹھایا گیا ہے، وزارت خارجہ

روس نے یوکرین جنگ سے متعلق دانستہ طور پر غلط اور یک طرفہ اطلاعات پھیلانے کے الزام میں 29 برطانوی صحافیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔


بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ صحافیوں کے خلاف کیا گیا اقدام مغربی پابندیوں اور روس سے متعلق غلط خبریں پھیلانے کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں روس نے 20 مزید افراد پر بھی پابندیاں عاید کی ہیں، جن سے متعلق بتایا گیا ہے کہ ان کا تعلق دفاعی شعبے سے ہے۔
Load Next Story