ایمیزون کے جنگلات میں لاپتا برطانوی صحافی کے ساتھی سمیت قتل کا انکشاف
پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر باقیات برآمد کرلیں، تاہم حتمی طور پر ان کی شناخت نہیں ہو سکی
گرفتار مشتبہ شخص نے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ (فوٹو انٹرنیٹ)
ایمیزون کے جنگلات میں لاپتا ہونے والے برطانوی صحافی اور اس کے ساتھی مقامی ماہر کو قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
لاپتا دونوں افراد کی تلاش میں سرگرداں برازیل کی پولیس تفتیشی ٹیم کے مطابق ایک مشتبہ شخص نے ایمیزون کے علاقے میں برطانوی صحافی اور مقامی شخص کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کچھ انسانی باقیات بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق تفتیشی ٹیم نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مشتبہ شخص، جو کہ ایک ماہی گیر ہے، نے اعتراف کیا ہے کہ اس کا مچھلیوں کا غیر قانونی طور پر شکار کرتے ہوئے مقتولین کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا، اور اس دوران اس نے آتشیں اسلحہ کا استعمال کرتے ہوئے انہیں قتل کردیا۔
بعد ازاں گرفتارمشتبہ شخص تفتیشی ٹیم کو اس مقام پر لے گیا، جہاں اس نے برطانوی صحافی ڈوم فلپس اور مقامی ماہر برونو پریرا کی لاشیں دفن کی تھیں۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر تدفین کی جگہ سے باقیات برآمد کرلیں۔ پولیس کے مطابق انسانی باقیات لکڑیوں کے ایک ذخیرے سے برآمد کی گئیں، تاہم حتمی طور پر ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔