الیکشن کمیشن کی این اے 240 میں ہنگامی آرائی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت

الیکشن کمیشن کا تخریبی عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور قانون کے تحت کارروائی کرنے کا حکم

صوبائی الیکشن کمشنرواقعہ کی رپورٹ فوری ارسال کرنے،الیکشن کمیشن ،فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 میں ضمنی انتخاب کے دوران پیش آنے والے واقعات کا نوٹس لیتے ہو ئے تخریبی عناصرکے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت دی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے این اے 240 کراچی میں قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف صوبائی الیکشن کمشنر، سندھ پولیس اور انتظامیہ کو فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔


سکندر سلطان راجہ نےتخریبی عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور قانون کے تحت کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے ذمہ داران کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتنے کی بھی تاکید کی ہے اور صوبائی الیکشن کمشنر کوواقعہ کی رپورٹ فوری ارسال کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ نے حلقہ این اے 240 پر فائرنگ اور تشدد کا نوٹس لتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی،وزیر اعلیٰ نے آئی جی سندھ کو الیکشن کے ماحول کو پرامن رکھنےاور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر سے کے ساتھ نبٹنے کی بھی ہدایت کی ہے،مراد علی شاہ کا کہنا ہے کےالیکشن میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں کو پرامن رہنا چاہیئے،ہم سیاسی لوگ ہیں ہمیں پرامن رہتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

 
Load Next Story