افغان صدر حامد کرزئی 56 سال کی عمر میں تیسرے بچے کے باپ بن گئے
حامد کرزئی کی تیسری اولاد کی پیدائش منگل کو بھارت کے ایک نجی اسپتال میں ہوئی، افغان سفیر
حامد کرزئی کی تیسری اولاد کی پیدائش منگل کو بھارت کے ایک نجی اسپتال میں ہوئی، افغان سفیر۔ فوٹو: فائل
افغان صدر حامد کرزئی 56 سال کی عمر میں تیسرے بچے کے باپ بن گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حامد کرزئی کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش منگل کو بھارت کے ایک نجی اسپتال میں ہوئی جس کے بعد افغان صدر بھی بھارت پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ اور بچی کو دیکھا ۔ بھارت میں تعینات افغان سفیر شاہدہ محمد ابدالی کا کہنا تھا کہ خاتون اول اور اور ان کی بیٹی دونوں خیریت سے ہیں، ان کا کہنا تھا افغان صدر نے سری لنکا کے دورے پر جاتے ہوئے کچھ دیر بھارت میں قیام کیا جس کے دوران انہوں نے اسپتال پہنچ کر کچھ وقت افغان خاتون اول اور بیٹی کے ساتھ گزارا۔
افغان سفیر کے مطابق افغان صدر کے اس ست قبل 2 بچے ہیں جو افغانستان میں ہی پیدا ہوئے تاہم تیسری بیٹی کی پیدائش کےدوران کچھ ممکنہ مسائل کی وجہ خاتون اول کو بھارت منتقل کرنا پڑا۔