سستی شہرت کیلئے جسم کی نمائش کرنیوالی وینا ملک کا اپنی فحش تصاویرانٹرنیٹ سے ہٹانے کا مطالبہ
موصوفہ کہتی ہیں کہ وہ اسلامک اسٹڈیز میں ماسٹر کرنے کا بھی ارادہ کررہی ہیں
سیاست کے میدان میں آنا پڑا تو عمران خان کی جماعت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنا پسند کروں گی، وینا ملک۔ فوٹو: فائل
ڈرامہ کوئن وینا ملک نے گھر بسانے کے بعد فلموں سے تو ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا لیکن ان کے انوکھے اور دلچسپ بیانات آئے روزمیڈیا کی توجہ کا مرکز بنتے رہتے ہیں۔
وینا ملک نے اپنے ایک نئے بیان میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے انٹرنیٹ پر موجود اپنی متنازع تصاویر ہٹا نے کا مطالبہ کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں موصوفہ کہتی ہیں کہ وہ اسلامک اسٹڈیز میں ماسٹرز کرنے کا ارادہ کررہی ہیں اور اگر انہیں سیاست کے میدان میں آنا پڑا تو عمران خان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنا پسند کریں گی۔
وینا ملک کے اسکینڈلز تو وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہوگئے لیکن اپنی متنازع تصاویر کے حوالے انہیں آج بھی خاصی تشویش لاحق ہے۔ وینا ملک عام گھریلوخواتین کی طرح زندگی گزارنے کا اعلان کرچکی ہیں، شاید اسی لئے وہ انٹرنیٹ کے صفحات سے بھی گزرے دنوں کی کچھ تلخ یادیں مٹادینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔