ن لیگی رہنما دانیال عزیز ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا

دانیال عزیز (فوٹو فائل)

سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز چوہدری کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، زخمی ن لیگی رہنما دانیال عزیز کو نارووال ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شکر گڑھ میں بھجنہ اسٹاپ کے قریب دانیال عزیز کی گاڑی کو مخالف سمت سے آںے والی مزدا گاڑی نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں اُن کی کار مکمل تباہ ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دانیال عزیز شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے نارووال ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔


عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ بننی والی مزدا کا ٹائر پھٹ گیا تھا جس کے باعث وہ قلابازیاں کھاتی ہوئی دانیال عزیز کی گاڑی سے جاٹکرائی، خوفناک حادثے میں مرنے والا شخص بھی مزدا گاڑی کا ڈرائیور تھا۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شکر گڑھ میں مسلم لیگ ن کے راہنما دانیال عزیز کے روڈ حادثے میں شدید زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اُن کی اہلیہ سے فون پر رابطہ کر کے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو دانیال عزیر کی صحت یابی تک علاج معالجے کے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کے اہلیخانہ سے اظہار افسوس کیا۔
Load Next Story