کرن جوہر کی فلم ’جگ جگ جیو‘ ریلیز سے قبل عدالت میں پیش کی جائے گی

فلم پر کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے

فلم جگ جگ جیو 24 جون کو سنیما میں ریلیز ہونے والی تھی(فائل فوٹو)

بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کرن جوہر کی آنے والی فلم 'جگ جگ جیو' کو ریلیز سے قبل مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کاپی رائٹ کی مبینہ خلاف ورزی سے متعلق کیس میں بھارت کے علاقے رانچی کی ایک تجارتی عدالت نے کرن جوہر کی آنے والی فلم ''جگ جگ جیو'' کو 24 جون کو تھیٹر میں ریلیز ہونے سے پہلے کورٹ میں اس کی اسکریننگ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

ویاکام 18 اسٹوڈیوز اور دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم 'جگ جگ جیو' پر رانچی میں مقیم ایک مصنف وشال سنگھ نے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ دائر کیاتھا۔
Load Next Story