نومنتخب صدر ایمانوئیل میکرون کو دھچکا پارلیمنٹ میں اکثریت کھو بیٹھے
ایمانوئیل میکرون کا پارلیمانی اتحاد 577 میں سے 245 نشستیں حاصل کرسکا جب کہ اکثریت کیلیے 289 درکار ہیں
ایمانوئیل میکرون کے سیاسی اتحاد کو پارلیمانی میں اکثریت نہ مل سکی، فوٹو: فائل
کراچی:
ایمانوئیل میکرون کسی طرح صدارتی الیکشن تو جیت گئے تاہم ان کا اعتدال پسند سیاسی اتحاد انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پارلیمانی اکثریت کھو بیٹھا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اپریل میں ہونے والے فرانس کے صدراتی انتخاب کے کانٹے دار مقابلے میں 58 فیصد ووٹ حاصل کرکے ایمانوئیل میکرون نے میرین لی پین کو شکست دی تھی۔ دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والی خاتون امیدوار 41.4 فیصد ووٹ حاصل کرسکی تھیں۔
تاہم صدارتی الیکشن کے اگلے مرحلے میں ایمانوئیل میکرون کے اعتدال پسند سیاسی اتحاد کو خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ فرانسیسی صدر کے سیاسی اتحاد نے قومی اسمبلی کی کُل 577 میں سے 245 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔
یہ خبر پڑھیں : ایمانوئیل میکرون دوبارہ فرانسیسی صدر منتخب
خیال رہے کہ پارلیمان میں اکثریت کے لیے کم از کم 289 نشستوں پر کامیابی درکار تھی۔ اس طرح ایمانوئیل میکرون کا سیاسی اتحاد پارلیمان میں اکثریت کھو بیٹھا ہے جب کہ نئے بائیں بازو کے اتحاد نے 131 نشستیں حاصل کیں اور انتہائی دائیں بازو کا اتحاد تیسری پوزیشن پر آیا۔