- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
اسٹیٹ بینک نے آئی ایف آر ایس9 کے نفاذ کیلئے حتمی ہدایت جاری کردیں
کراچی: اسٹیٹ بینک نے بینکاری کے شعبے میں عالمی معیارانٹرنیشنل فنانشیل رپورٹنگ اسٹینڈرڈ آئی ایف آر ایس 9 کے نفاذ کے لیے حتمی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
بینک دولت پاکستان نے آئی ایف آر ایس 9 کے نفاذ کی نظرثانی شدہ ٹائم لائن کے ساتھ اس کی حتمی ہدایات جاری کر دی ہیں تا کہ بینکاری کی صنعت میں اس کے مؤثر اور مستحکم نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔
31 دسمبر 2021ء تک سالانہ مالی گوشواروں کے مطابق 500 ارب روپے یا زائد کے اثاثوں کا حجم رکھنے والے بینکوں اور تمام ڈویلپمنٹ فنانس انسٹی ٹیوشنز (ڈی ایف آئیز) کے لیے اس پر عملدرآمد کی نظرثانی شدہ تاریخ یکم جنوری 2023 مقرر کی گئی ہے۔
دیگر بینکوں اور مائیکروفنانس بینکوں کے لیے اسٹیٹ بینک نے آئی ایف آر ایس 9 کے نفاذ کی نظرثانی شدہ حتمی تاریخ یکم جنوری 2024ء مقرر کی ہے۔ قبل ازیں، بینکوں کی جانب سے آئی ایف آر ایس 9 کے نفاذ کے لیے اسٹیٹ بینک نے یکم جنوری 2022ء کی تاریخ مقرر کی تھی، جس پر اب ایسے بینکوں کی درخواست پر نظرثانی کی گئی ہے جنہیں نئے میعار کے نفاذ میں چیلنجوں کا سامنا ہے۔
اسٹیٹ بینک پاکستان میں آئی ایف آر ایس 9 کو اختیار کرنے کے لیے 2018ء کے آغاز سے بینکاری کی صنعت کے ساتھ مشاورت کر رہا ہے، آئی ایف آر ایس 9 ایک عالمی معیار ہے جسے انٹرنیشنل اکاؤنٹنگ اسٹینڈر بورڈ (آئی اے ایس بی) کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔اس معیار میں مالی آلات کی درجہ بندی ، پیمائش اور مالی اثاثوں کی امپیئرمنٹ کے متعلق اکاؤنٹنگ کا طریقہ کار فراہم کیا گیا ہے۔
آئی ایف آر ایس 9 کے نفاذ کے ساتھ provisioning کی موجودہ شرط جس میں incurred نقصان کے طرز فکر کی جگہ متوقع قرضہ نقصان provisions پر عمل ہو گا جو فعال کے ساتھ ساتھ غیر فعال پورٹ فولیو کے متوقع نقصانات پر مبنی ہو گا۔ یہ طرز فکر مستقبل بین ہے اور اس میں خطرہ قرض کے ماڈلز پر مبنی قرضہ جاتی نقصان کی provisions کی مؤثر پیمائش کی جاتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔