پرویزمشرف کو ممکنہ طورپرعدالت جاتے ہوئے نشانہ بنایا جاسکتا ہے وزارت داخلہ

وزارت داخلہ پرویزمشرف کی حفاظت کی ذمہ داری نہیں لے رہی لہٰذا وہ کسی صورت عدالت میں پیش نہیں ہوں گے،احمد رضا قصوری

حملہ آور ممکنہ طورپر پرویز مشرف کے اسکواڈ میں بھی شامل ہوسکتا ہے،وزارت داخلہ فوٹو: فائل

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی جان کو خطرہ ہے کہ ممکنہ طور پر عدالت جاتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے سیکریٹری داخلہ پنجاب، چیف کمشنر اور انسپیکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ دہشت گردوں نے سابق صدر پرویز مشرف پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور ممکنہ طور پر انہیں خصوصی عدالت میں پیشی کے دوران نشانہ بنایا جاسکتا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور ممکنہ طورپر پرویز مشرف کے اسکواڈ میں بھی شامل ہوسکتا ہے اورانہیں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی طرح نشانہ بھی بنایا جاسکتا ہے۔


دوسری جانب غداری کیس میں سابق صدر کے وکیل احمد رضا قصوری کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی جان کو خطرہ ہے لہذا انہیں عدالت میں پیش کرنے کا رسک نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ ان کے موکل کی حفاظت کی ذمہ داری نہیں لے رہی اس لئے پرویز مشرف کل کسی صورت عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

Load Next Story