بالی ووڈ میں ابھی نئی ہوں دپیکا سے مقابلے کا سوچ بھی نہیں سکتی پلوی شاردھا

’’بے شرم‘‘ کی ناکامی کاکوئی اثر نہیں پڑا،میرا کیرئیر ابھی شروع ہوا ہے،ایوشمان کھرانہ کے مدمقابل فلم میں کام کررہی ہوں

دپیکا اور پریانکا سے سیکھنا چاہتی ہوں،بالی ووڈ میں نئی لڑکیوں کے لیے کام کے بہت مواقع ہیں،ساتھی اداکاراؤں سے خوفزدہ نہیں ہوں ۔ فوٹو : فائل

TM KHAN:
بالی ووڈ اداکارہ پلوی شاردا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں ابھی نئی ہوں میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے اور میں کسی بھی صورت میں اداکارہ دیپکا پڈوکون سے مقابلے کا سوچ بھی نہیں سکتی یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی ۔

''مائی نیم از خان'' سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ کے متعلق خیال کیا جارہا تھا کہ بلاک بسٹر فلمیں دینے والے ہدایتکار انوبھو سنگھ سنہا کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ''بے شرم '' میں رنبیر کپور اور پلوی شاردا کی جوڑی ہٹ ہوگی اور فلم باکس آفس پر بہترین بزنس کرے گی مگر بدقسمتی سے فلم توقعات پر پورا نہیں اتر سکی جس کی وجہ سے پلوی شاردا جو کسی فلم میں پہلی مرتبہ مرکزی کردار ادا کررہیں تھی پر بھی ناکامی کا اثر پڑگیا جس کے بعد ابھی تک اس کی کوئی اور فلم سینماگھروں کی زینت نہیں بنائی جاسکی ہے ۔ تاہم پلوی شاردا ان دنوں اشتہاری فلموں میں کام کررہی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ فلم ''بے شرم'' کی ناکامی سے مجھ پر کوئی اثر نہیں پڑا میں اس کے ناکام ہونے کے باوجود خوش ہوں میں بھارت واپس آچکی ہوں اور ان دنوں ایوشمان کھرانہ کے مدمقابل فلم میں کام کررہی ہوں۔

میرے مطابق اب میرے کیرئیر کا آغاز ہوا ہے ۔ میں اس فلم سے بہت آگے دیکھ رہی ہوں اور اپنے مستقبل سے پرامید ہوں۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں نئے چہروں کی آمد کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں کام کی گنجائش بہت زیادہ ہے اور اس میں آسانی کے ساتھ ہر اداکارہ کو فلم مل سکتی ہے مگر اس کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنا کردار بہترین طریقے سے اداکرسکتی ہو۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک نئی اداکارہ کی حیثت مجھے اپنی کسی ساتھی اداکارہ سے خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورتی نہیں ہے ہم سب پیشہ ور لوگ ہیں اور یہاں ہر کسی کے لیے بہت سا کام موجود ہے اور میں اپنے مستقبل کے سلسلہ میں عدم تحفظ کا شکار بھی نہیں ہوں ۔ میں ایوارڈ شوز اور دیگر تقریبات میں دوسری نئی اداکاراؤں سے بھی مل چکی ہوں اور انھیں بہت اچھا پایا ہے ۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور دیپکا پڈوکون سے ملاقات کے متعلق سوال پر پلوی کا کہنا تھا کہ میری ابھی تک ان دنوں سے ملاقات نہیں ہوسکی ہے مگر میں ان سے بھی ملنا چاہتی ہوں۔


دونوں بہت اچھی اداکارائیں ہیں اور اپنے کردار کو بہترین طریقے سے ادا کرنا جانتی ہیں ان کی اب تک ریلیز ہونے والی فلمیں بھی باکس آفس پر ہٹ رہی ہیں میں ان کی اداکاری کی تعریف کرتی ہوں۔میں ابھی بھی بالی ووڈ میں نئی ہوں کیونکہ میری بطور ہیروئن صرف ایک ہی فلم سینما گھروں کی زینت بنائی جاسکی ہے اور بدقسمتی سے وہ بھی باکس آفس پر کچھ اچھی ثابت نہیں ہوئی میں نہیں سمجھتی کہ میرا بالی ووڈ میں کسی سے کوئی مقابلہ ہے اور دیپکا پڈوکون کے ساتھ مقابلے کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتی بلکہ میں ان سے ملکر کچھ سیکھنا چاہتی ہوں۔

بالی ووڈ میں اپنے مستقبل کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے پلوی شاردا کا کہنا تھا کہ مجھے علم ہے کہ رنبیر کپور اور رشی کپور جیسے اداکاروں کی موجودگی میں میری اداکاری کا نوٹس نہیں لیا جاسکتا اس لیے میں درست وقت پر ایک اچھا اور بہترین فیصلہ کرنا چاہتی ہوں۔ واضح رہے کہ پلوی شاردہ کے والدین انجیئنرنگ میں پی ایچ ڈی ہیں اور پروفیسر ہیں۔ وہ 1980 میں آسٹریلیا منتقل ہوئے جہاں پلوی پیداہوئی۔

پلوی شاردہ نے 16 سال کی عمر میں ملبورن ایل ایل بی اور بی اے (میڈیااور کمیونیکشن) کی تعلیم حاصل کی اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ ممبئی منتقل ہوگئیں۔پلوی نے 2010 میں کرن جوہر کی فلم ''مائی نیم ازخان'' سے بالی ووڈ میں بطور معاون اداکارہ شوبز کیرئیر شروع کیا۔ اس فلم میں اس کا کردار مسلمان لڑکی ساجدہ کا تھا۔ مارچ 2010 میں اسے سڈنی میں ہونیوالے مقابلہ حسن میں مس بھارت آسٹریلیا کا تاج پہنایا گیا۔

پلوی کی دوسری فلم ''10 تولہ ''تھی یہ کامیڈی فلم تھی جس میں پلوی گاؤں کی ڈانس ٹیچر کا کردار نبھایا اس فلم میں ان کے مدمقابل اداکار منوج باجپائی تھے۔ 22 اکتوبر 2010 کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے باکس آفس پر بھی کامیابی حاصل کی ، شائقین کی جانب سے پلوی کی اداکاری کو پسند کیا گیا ۔پلوی نے انڈو امریکا مشترکہ فلم ''واک اوے ''میں پرفارم کیا، یہ فلم امریکی سینما گھروں کی بھی زینت بنائی گئی ۔ پلوی نے نے سہیل سانگھاکی 7 اکتوبر 2011 کو ریلیز ہونے والی فلم ''لو بریک اپس زندگی'' میں بھی معاون اداکارہ کے طور پر رادھیکا نامی لڑکی کا کردار اداکیا جب کہ 2012 میں ''ہیروئن'' میں گائتری کاکردارپر اداکاری کے جوہر دکھائے ۔گزشتہ برس اس کی اسٹریلیا میں بنائی گئی فلم سیو یور لیگز اور بالی ووڈ فلم ''بے شرم'' ریلیز ہوئی ۔رنبیر کپور اور رشی کپورجیسے اداکاروں کی پرفارمنس کے باوجود یہ فلم باکس آفس پر کامیابی نہ حاصل کرسکی۔
Load Next Story