ماڈلنگ اور اداکاری کا تجربہ خوشگوار رہا ایمان علی

اچھے پروجیکٹ میں کام کرنا پسند کرتی ہوں چاہے وہ کم ہی کیوں نہ ہو، اداکارہ


Showbiz Reporter March 11, 2014
اچھے پروجیکٹ میں کام کرنا پسند کرتی ہوں چاہے وہ کم ہی کیوں نہ ہو، اداکارہ فوٹو: فائل

KARACHI: اداکارہ وماڈل ایمان علی نے کہا ہے کہ فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع ملا ہے لیکن ماڈلنگ اور ایکٹنگ کے شعبوں میں کام کرنے کا تجربہ بہت خوشگوار رہا۔

ان خیالات کا اظہار ایمان علی نے '' ایکسپریس '' سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ فیشن ہویا ٹی وی انڈسٹری میری اولین ترجیح صرف وہی پروجیکٹ بنتے ہیں جن میں کام کرتے ہوئے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکوں۔ اس لیے میں بہت کم پروجیکٹس میں دکھائی دیتی ہوں۔ فلموں میں میری اداکاری کو بہت سراہا گیا۔ ایک طرف تو مجھے جاندار کردار ملے اور دوسری طرف میرے ساتھ کام کرنے والے فنکاروں نے بھی میری بہت سپورٹ کی۔ انھوں نے کہا کہ میں صرف اچھے پروجیکٹ میں کام کرنا پسند کرتی ہوں چاہے وہ کم ہی کیوں نہ ہو۔

مقبول خبریں