کرکٹر احمد شہزاد کا تھرپارکر کے متاثرین کے لئے امداد کا اعلان
احمد شہزاد کا میچ کی فیس اور بلے کے اسپانسر شپ رائٹس کی آمدنی تھر پارکر کے متاثرین کے لئے وقف کرنے کا اعلان
مشکل کی اس گھڑی میں تھر پارکر کے لوگ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھی، احمد شہزاد فوٹو؛فائل
سماجی رضاکاروں اور سیاست دانوں کے بعد کھلاڑی بھی تھرپارکر کے قحط زدہ اور بیمار لوگوں کی مدد کےلئے میدان میں آگئے جس کے بعد قومی کرکٹر احمد شہزاد نے تھر کے متاثرین کے لئے امداد کا اعلان کیا ہے۔
ایکپسریس نیوز کے مطابق قومی کرکٹر احمد شہزاد نے میچ کی فیس اور بلے کے اسپانسر شپ رائٹس کی آمدنی تھر پارکر کے متاثرین کے لئے وقف کرنے کا اعلان کیا ہے، احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں تھر پارکر کے لوگ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں، پورا پاکستان ان کے ساتھ ہے۔
احمد شہزاد کا ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق کہنا تھا کہ بھارت کو ہرا کر قومی ٹیم کا مورال بلند ہے اور انہیں امید ہے قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ چیت لے گی۔
واضح رہے گزشتہ سال دسمبر سے اب تک سندھ حکومت کی غفلت کے باعث قحط سالی کے باعث تھرپارکر میں شدید غذائی بحران پیدا ہو گیا ہے جس کے نتیجے بچوں سمیت دیگر افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں جب کہ 130 سے زائد بچے لقمہ اجل بھی بن چکے ہیں۔