وزیر اعظم کی سربراہی میں اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت کا اجلاس سلامتی کے امور پر غور

اجلاس سے قبل جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات بھی کی۔

اجلاس کے دوران ملک میں امن و امان کی صورت حال، داخلی سلامتی کے معاملات اور طالبان سے مذاکرات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں اعلی سیاسی اور عسکری قیادت کا اجلاس ہوا ہے جس میں ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم آفس میں ہونے والے اس اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام اور چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم موجود تھے، اجلاس کے دوران ملک میں امن و امان کی صورت حال، داخلی سلامتی کے معاملات اور طالبان سے مذاکرات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلیٰ سیاسی وعسکری قیادت کے اجلاس سے قبل جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم نواز شریف سے ون آن ون ملاقات بھی کی جس میں مختلف پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی۔
Load Next Story