شیخ رشید کی جلیل شرقپوری کو پیسے دینے سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی
مذاق میں بات کررہا تھا، شیخ رشید نے آڈیو کی تصدیق کردی ۔ شیخ رشید جھوٹ بول رہے ہیں، جلیل شرقپوری
مبینہ آڈیو میں پیسوں کے لین دین اور اچھی خبر کا ذکر کیا گیا ہے (فوٹو فائل)
HYDERABAD:
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور گل زمان کے درمیان ہونے والی گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی، جس میں پیسوں کے لین دین کا ذکر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ضمنی الیکشن کی صبح سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور گل زمان کے درمیان ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری سے متعلق ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، جس میں شیخ رشید نے کہا کہ کل شرقپوری کو بھی رات کو پےمنٹ کردی گئی۔ جس پر گل زمان نے جواب دیا کہ خدا کا خوف کریں، یہ ٹیلی فون پر بات نہ کریں۔

دریں اثنا مستعفی رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے آڈیو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید کی مبینہ آڈیو ٹیپ سنی، اس میں شیخ رشید پری پلان مجھ پر الزام لگا رہا ہے۔ شیخ رشید سے ایک بار ملاقات ہوئی تھی، اس سے نہ کوئی تعلق ہے نہ ملاقات۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید میرے بارے میں جھوٹ بول رہا ہے۔ قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں شیخ رشید دو نمبر آدمی ہے۔ شیخ رشید عمران خان کے پاس صرف شہرت کے لیے بیٹھا ہوتا ہے۔