انڈین ویلز ٹینس نڈال اور ماریا شراپووا ٹائٹل کی دوڑ سے باہر
روسی پلیئر کو کوالیفائر کمیلا جیورجی نے ہرادیا، فیڈرر اور مرے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
انڈین ویلز ٹینس:رافیل نڈال تیسرے رائونڈ میں ڈولگو پولوف کیخلاف گیند ریٹرن کررہے ہیں۔ فوٹو: رائٹرز
انڈین ویلز ٹینس میں مینز اور ویمنز سنگلز کے دفاعی چیمپئنز رافیل نڈال اور ماریا شراپووا ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
دونوں کا سفر تیسرے رائونڈ میں ختم ہوگیا، ورلڈ نمبرون اسپینش پلیئر نڈال کو یوکرینی پلیئر الیگزینڈر ڈولگوپولوف نے اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا، روسی ساحرہ کو 22 سالہ اطالوی کوالیفائر کمیلا جیورجی نے ہرایا، فیڈرر، اینڈی مرے اور اسٹینسلس واورنیکا نے پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی، چینی خاتون اسٹار اور ٹاپ سیڈ لینا نے بھی چوتھے رائونڈ میں نشست محفوظ کرلی۔ تفصیلات کے مطابق انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز اور ویمنز سنگلز کے دفاعی چیمپئنز رافیل نڈال اور ماریا شراپووا کو تیسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست ہوگئی، عالمی درجہ بندی میں 31 ویں پوزیشن پر فائز یوکرینی پلیئر الیگزینڈر ڈولگوپولوف نے ٹاپ سیڈ رافیل نڈال کو 6-3 ، 3-6 اور7-6(7/5) سے پچھاڑ دیا، اس طرح اسپینش پلیئر انڈین ویلز میں لگاتار آٹھویں مرتبہ سیمی فائنل کھیلنے کا ارمان پورا نہیں کر سکے، ڈولگوپولوف کی نڈال کیخلاف کیریئر کے چھٹے مقابلے میں یہ اولین کامیابی بھی ہے، اس سے قبل منعقدہ پانچوں میچزمیں کلے کورٹ چیمپئن نڈال ہی فاتح بنے تھے، ڈولگوپولوف اب چوتھے رائونڈ میں اطالوی کھلاڑی فابیو فوگنینی کا سامنا کریں گے جنھوں نے گیل مونفلز کو6-2 ، 3-6 اور7-5 سے ہرایا، 2 مرتبہ کے گرینڈ سلم چیمپئن اینڈی مرے کو بھی جمہوریہ چیک کے نوجوان پلیئرجیری ویسلے کے ہاتھوں شکست کا خطرہ لاحق رہا۔
البتہ ابتدائی سیٹ میں ٹائی بریکر پر ملنے والی ناکامی کے بعد اینڈی مرے نے اگلے2 سیٹس میں حریف کو خودپر غالب نہیں آنے دیا، ان کی کامیابی کااسکور 6-7(2/7)،6-4 اور6-4 رہا۔7 سیڈ راجرفیڈرر نے روسی حریف دیمیتری ترسنوف کیخلاف بھرپور مقابلے کے بعد 7-6(9/7)، 7-6(7/2) سے فتح کو اپنا مقدر بنایا، موجودہ آسٹریلین چیمپئن اسٹینسلس واورنیکا نے اطالوی حریف آندریس سیپی کو 6-0،6-2 سے مات دے کر چوتھے رائونڈ میں جگہ بنائی، میلوس رائونک نے کولمبیا کے الیجاندرو فالا کو 6-4 اور6-3 سے ہرایا، کیون اینڈرسن نے ایوگینے ڈونسکوئے کو 4-6،6-0 اور6-3 سے زیر کرلیا، جرمن پلیئر ٹامی ہاس نے جاپانی اسٹار کائی نیشکوری کو 7-6(7/3) اور6-2 سے ہرایا۔
دوسری جانب ویمنز سنگلز میں 22 سالہ اطالوی کوالیفائرکمیلاجیورجی نے فورتھ سیڈ اور اعزاز کا دفاع کرنے والی روسی ساحرہ ماریا شراپووا کو حیران کن طور پر مات دے دی، ان کی جیت کا اسکور 6-3 ، 4-6 اور7-5 رہا، اس مقابلے میں دونوں پلیئرز کو سروس اپنے کنٹرول میں رکھنے میں دشواری کا سامنا رہا،2گھنٹے 36 منٹ کی آزمائش کے بعد 79ویں درجے کی پلیئر جیورجی نے میدان مارلیا، یہ ان کے کیریئر میں ٹاپ 10 پلیئر کیخلاف تیسری فتح ہے، کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کیلیے جیورجی کو اب ہموطن فلاویا پنیٹا کا چیلنج درپیش ہوگا، جنھوں نے دوسرے مقابلے میں آسٹریلیا کی معروف پلیئر سمانتھا اسٹوسرکو 6-4 ، 3-6 اور6-1 سے زیرکیا۔ٹاپ سیڈ چینی اسٹار لینا نے جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-3 اور6-4 سے قابو کرلیا، دیگر میچز میں الیکسینڈرا ووزینک نے اناستاسیا پاولیچنکووا، ڈومنیکا سبولکووا نے ایکٹرینا ماکارووا جبکہ پیٹرا کیوٹوا نے سویٹلانا کزنٹسووا کو ہرادیا، سلونی اسٹیفنز نے اینا ایوانووک کی پیشقدمی ختم کی، روسی پلیئر الیسا کیلی بونوا نے اسپینش حریف ماریا ٹریسا ٹورو کو زیر کرلیا۔