افغان شہریوں کیلئے جعلی دستاویزات بنانے والا ملزم گرفتار
ملزم کے قبضے سے جعلی ڈومیسائل، شناختی کارڈز، لیپ ٹاپس، محکمہ صحت اور تعلیم کے جعلی سرٹیفکیٹ برآمدہوئے،ایف آئی اے
فوٹو:فائل
ISLAMABAD:
ایف آئی اےاینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے افغان شہریوں کیلئے جعلی سفری دستاویزات بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیاہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاورمیں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے جعلی سفری دستاویزات بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران افغان شہریوں کیلئے جعلی سفری دستاویزات بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
وچ نہر پشاور میں واقع اسٹیشنری اینڈ فوٹو اسٹوڈیو پر چھاپہ کے دوران افغان شہریوں کیلئے جعلی سفری دستاویزات بنانے میں ملوث ملزم ہارون بادشاہ موقع پر گرفتارہوگیا۔
ملزم کے قبضے سے جعلی ڈومیسائل، شناختی کارڈز، لیپ ٹاپس، محکمہ صحت اور تعلیم کے جعلی سرٹیفکیٹ برآمدہوئے،ایف آئی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر تے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیاہے ۔