لاہور میں ینگ نرسز کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری

پنجاب کے تمام اسپتالوں میں نرسز نے کام چھوڑ ہڑتال کر رکھی ہے۔

نرسز کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔ فوٹو؛ فائل

ینگ نرسز ایسو سی ایشن کادھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے اور پنجاب کے تمام اسپتالوں میں نرسز نے کام چھوڑ ہڑتال کر رکھی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں ینگ نرسز ایسوسی ایشن کا دھرنا پنجاب اسمبلی کے سامنے تیسرے روز بھی جاری ہے جب کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ینگ نرسز کے ایک دھڑے کی جانب سے مذاکرات کی منظوری کے بعد دھرنا ختم کرنے کی خبریں صداقت پر مبنی نہیں ہیں اور پنجاب بھر کے اسپتالوں میں نرسز نے عملی طور پر کام چھوڑ ہڑتال کر رکھی ہے، نرسز کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات منطور نہیں ہوتے تو دھرنا جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ینگ نرسز کے ایک دھڑے کی جانب سے مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق اور ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز کے ساتھ گھنٹوں مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کرنے کی خبریں زیر گردش تھیں۔
Load Next Story