آئین و قانون کی حکمرانی بحال کرنے پر سپریم کورٹ کے ججز کو سراہتا ہوں عمران خان
(فوٹو فائل)
عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق عدالتی فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اب عوامی حکومت قائم ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف دئیے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا ہے۔
عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں سپریم کورٹ کے ججز کو ہر طرح کی دھمکیوں اور بدسلوکی کے سامنے ڈٹے رہنے اور آئین و قانون کی حکمرانی بحال کرنے پر سراہا۔
I appreciate our SC judges for standing firm & upholding the Constitution & law, against all manner of threats & abuse. I want to thank Barrister Ali Zafar & his team. I want to thank the people of Punjab for coming out in unprecedented numbers in bye elections against rigging.
درایں اثناء عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بھی جاری ہے جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی جارہی ہے۔
اجلاس میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری، شہباز گل، عمران اسماعیل، سینیٹر سیف اللہ خان نیازی، شیری مزاری، ڈاکٹر شہزاد وسیم اور سینیٹر فیصل جاوید خان شریک ہوئے۔