رنویر سنگھ نے کیرئیر کا آغاز کس طرح کیا اداکار نے بتا دیا

رنویر سنگھ کو متنازعہ بولڈ فوٹوشوٹ کروانے پر تنقید کا سامنا ہے

رنویر سنگھ نےآئی اےا ے کا شکریہ بھی ادا کیا(اسکرین شاٹ)

گزشتہ دنوں بولڈ فوٹو شوٹ وائرل ہونےکی وجہ سے خبروں کا حصہ بنے رہنے والے بالی ووڈ کے سپر اسٹار رنویر سنگھ نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک ایوارڈ تھامے کھڑے ہیں۔

اس تصویر کے کیپشن میں رنویر نے اس بات کا انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ایک اشتہارات کی ایجنسی میں بطورِ کاپی رائٹر کیا تھا۔








View this post on Instagram


A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh)





اداکار نے آئی اے اے لیڈرشپ یوارڈ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ' ایک ایڈورٹائزنگ ایجنسی میں کاپی رائٹر کے طور پر پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا تھا اور آج مجھے برینڈ اینڈورسر آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا ہے'۔

رنویر سنگھ نے انٹرنیشنل ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن (آئی اےا ے) کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یاد رہے کہ ان دنوں رنویر سنگھ کو متنازعہ بولڈ فوٹوشوٹ کروانے پر تنقید کا سامنا ہے، اداکار جلدف اپنی دو نئی فلموں 'سرکس' اور 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
Load Next Story