کرپشن کیس اینٹی کرپشن نے زیرحراست حلیم عادل کو تھانے منتقل کردیا

پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تھانے کی سیکیورٹی کو مزید سخت کرتے ہوئے بھاری نفری کو تعینات کر دیا

حلیم عادل شیخ تھانہ اینٹی کرپشن جامشورو میں اپنے مقدمے کی سماعت میں پیش ہوئے تھے

اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو عزیز بھٹی تھانے منتقل کر دیا گیا

اینٹی کرپشن حکام نے گرفتار سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو مزید تحقیقات کے لیے کراچی کے عزیز بھٹی تھانے منتقل کر دیا۔

پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تھانے کی سیکیورٹی کو مزید سخت کرتے ہوئے بھاری نفری کو تعینات کر دیا۔ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے حوالے سے اینٹی کرپشن اور پولیس حکام تفصیلات بتانے سے گریز کر رہے ہیں۔

حلیم عادل شیخ کرپشن کیس میں جامشورو سے گرفتار


اس سے قبل اینٹی کرپشن ڈائریکٹر ذیشان میمن نے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل کو گرفتار کرلیا۔

حلیم عادل شیخ اینٹی کرپشن جامشورو میں اپنے مقدمے کی سماعت میں پہنچے تھے، جہاں سے انہیں گرفتار کیا گیا۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ اپنے خلاف درج جعلسازی اوردھوکہ دہی کے مقدمے میں بیان ریکارڈ کرانے تھانہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ جامشورو پہنچے تھے۔

حلیم عادل شیخ اورپانچ دیگرافراد کے خلاف تھانہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ میں 63 ایکڑ اراضی جعل سازی سے نام کرانے اور اس پر زرعی بینک سے قرضہ لینے کامقدمہ درج ہے۔ حلیم عادل کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے سرکل آفیسر ذیشان حیدر نے طلب کیاتھا۔

حلیم عادل شیخ اس مقدمے میں صوبائی انسداد بدعنوانی عدالت سے عبوری ضمانت پر ہیں۔
Load Next Story