اسلام آباد میں گولڑہ موڑ پر بس الٹنے سے 10 افراد زخمی

فیصل آباد سے راولپنڈی جانے والی بس گولڑہ موڑ کے قریب بریک فیل ہونے کے باعث سڑک کےدرمیان لگے جنگلوں سے ٹکرا کر الٹ گئی

حادثہ میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو معمولی زخم آئے ہیں جس کے باعث ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز

فیصل آباد سے پیرودھائی جانے والی مسافر بس گولڑہ موڑ کے قریب الٹ گئی جس کے باعث 10 افراد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد سے راولپنڈی پیر ودھائی بس اڈے کی طرف جانے والی بس گولڑہ موڑ کے قریب بریک فیل ہونے کے باعث سڑک کے درمیان لگے جنگلوں سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10 مسافر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔ حادثہ میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو معمولی زخم آئے ہیں جس کے باعث ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
Load Next Story