مظفر گڑھ میں زیادتی کا شکار طالبہ کی انصاف نہ ملنے پر خود کو آگ لگا کر خودسوزی کی کوشش
پولیس نے درندہ صفت ملزمان کو پکڑنے کے بجائے الٹا متاثرہ لڑکی کے خلاف ہی اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے اس کی رپورٹ طلب کرلی ہے. فوٹو: ایکسپریس نیوز
تحصیل جتوئی کے علاقے میں چند روز قبل زیادتی کا شکار ہونے والی طالبہ نے ملزمان کو بے گناہ قرار دیئے جانے پر خود کو آگ لگالی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق علاقے کے اوباش نوجوان نادر اور اس کے 4 ساتھیوں نے 18 سالہ آمنہ کو چند روز قبل اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر طالبہ کے والدین نے تھانے میں ان کے خلاف رپورٹ درج کرائی، پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا لیکن ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا اور تفتیشی افسر نے باز پرس کرکے ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا جس پر زیادتی کی شکار طالبہ نے دلبرداشتہ ہو کر آج تھانے کے باہر خود کو تیل چھڑک کر آگ لگالی، جھلسی ہوئی لڑکی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اسپتال حکام کے مطابق آمنہ کے جسم کا کافی حصہ پوری طرح جل چکا ہے جس کے باعث اس کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب پولیس نے درندہ صفت ملزمان کو پکڑنے کے بجائے الٹا متاثرہ لڑکی کے خلاف ہی اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے انتظامیہ کو متاثرہ طالبہ کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔