جوہری معاہدے کی بحالی ایرانی یورپی اور امریکی نمائندوں کی ویانا آمد

معاہدے تک پہنچنے کے لیے نیک نیتی کے ساتھ کوششاں ہیں، ایران کی پوزیشن بھی جلد واضح ہو جائے گی، امریکی ایلچی

ایرانی مذاکرات ٹیم کے سربراہ علی باقری اور یورپی نمائندے اینرک مورا کی ملاقات آج متوقع ہے (فوٹو فائل)

ISLAMABAD:
ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین جوہری معاہدے پر ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ علی باقری جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات کے سلسلے میں ویانا روانہ ہو گئے، جہاں وہ آج اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان ایرانی دفتر خارجہ کے مطابق مذاکراتی ٹیم کے سربراہ علی باقری عالمی طاقتوں پر ایران کا مؤقف واضح کریں گے۔ واضح رہے کہ یورپی یونین کے نمائندہ اینرک مورا بھی ویانا پہنچ رہے ہیں۔ دونوں مذاکرات کار 7 برس قبل ہونے والے جوہری معاہدے کی بحالی کے سلسلے میں ابتدائی بات چیت کریں گے۔ انہوں نے روانگی سے متعلق اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم ویانا مذاکرات کے لیے آسٹریا حکام کے شکرگزار ہیں۔

 
Load Next Story