68 سال بعد قومی ترانے کی ری ریکارڈنگ جشنِ آزادی کے دن ریلیز کیا جائے گا

1954ء میں قومی ترانہ پہلی مرتبہ ریکارڈ ہوا تھا، جس میں جدت لائی جا رہی ہے

قومی ترانے کیلئے ملک بھر سے اُبھرتے ہوئے گلوکاروں کا انتخاب کیا گیا ہے(فائل فوٹو)

لاہور:
پاکستان کے قومی ترانے کی از سر نو ریکارڈنگ کی گئی ہے جس کو یومِ آزادی کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف لانچ کریں گے۔

پاکستان کے قومی ترانے کو حفیظ جالندھری کے لکھے گئے خوبصورت اور متاثر کن الفاظوں میں 1954میں پہلی مرتبہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کی 68 سال بعد ری ریکارڈنگ کی گئی ہے۔

ان 68سالوں میں موسیقی کی ٹیکنالوجی میں بڑی ترقی ہوئی ہے اور ساتھ ہی ملک میں موسیقی کا نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آیا ہے نئے قومی ترانے کیلئے ملک بھر سے اُبھرتے ہوئے خاص موسیقاروں اور گلوکاروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
Load Next Story