ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر مبارک باد پیش کی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان اور محمد بن سلمان نے پاکستان کے عوام کو 75ویں یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کہا کہ ہم پوری پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور پاکستان کی خوشحالی اور پاکستان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔
#خادم_الحرمين_الشريفين وسمو #ولي_العهد يهنئان رئيس جمهورية باكستان الإسلامية بذكرى استقلال بلاده.#واس pic.twitter.com/ZTXqtSmf3G
— واس الأخبار الملكية (@spagov) August 13, 2022
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی یومِ آزادی پر پاکستانی حکومت اور قوم کو مبارک باد پیش کی۔